ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : برہماگری سرکل پر ساورکر کا فلیکس - پولیس برت رہی ہے سخت چوکسی

اڈپی : برہماگری سرکل پر ساورکر کا فلیکس - پولیس برت رہی ہے سخت چوکسی

Tue, 16 Aug 2022 12:57:30    S.O. News Service

اڈپی ،16؍ اگست (ایس او نیوز) شیموگہ میں بگڑتے حالات کے بعد اڈپی میں برہماگری سرکل پر لگائے گئے ساورکر کے فلیکس کے تعلق سے پولیس سخت چوکسی برت رہی ہے اور مخلتف مقامات پر ناکہ بندی کرکے موٹر گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔
    
جشن آزادی کے تناظر میں شہر کے برہماگری سرکل پر بھی ساورکر کی تصویر اور جئے ہندو راشٹرا کے نعرہ والا فلیکس لگایا ہے ۔ اس کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کے لئے پولیس نے اس مقام پر سخت حفاظتی بندوبست کیا ہے اور موٹر گاڑیوں کو روک کر تلاشی بھی لی گئی ۔ اس کارروائی کی نگرانی اڈپی پولیس انسپکٹر پرمود کمار نے کی ۔


Share: