اڈپی، 3 / ستمبر (ایس او نیوز) اڈپی کی ملپے بندرگاہ سے 2 ناٹیکل میل دور سمندر میں مچھلی کا شکار کرتے وقت حادثاتی طور پر پانی میں گرنے سے ایک ماہی گیر کی موت واقع ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ جھارکھنڈ کا رہنے والا منوج سان (32 سال) اور اس کا ساتھی کیرتن ایک کشتی میں مچھلیوں کا شکار کر رہے تھے ۔ اس دوران پیر پھسلنے سے منوج سمندر میں گر گیا ۔ کیرتن نے فوری طور پر سمندر میں غوطہ لگا کر منوج کو بچانے کی کوشش کی اور اسے کشتی پر کنارے تک لے آیا ۔ لیکن سمندر میں گرنے کی وجہ سے منوج کی حالت خراب ہوگئی تھی اور اس نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
اس سلسلے میں ملپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔