ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں ملیریا، ڈینگی کی روک تھام کے لئے کیا گیا مچھروں کی افزائش والے علاقہ کا سروے

اڈپی میں ملیریا، ڈینگی کی روک تھام کے لئے کیا گیا مچھروں کی افزائش والے علاقہ کا سروے

Sat, 14 Oct 2023 19:25:16    S.O. News Service

اڈپی 14/ اکتوبر (ایس او نیوز) اڈپی میں ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کی روک تھام کے لئے کستوربا میڈیکل کالج کمیونٹی ہیلتھ شعبہ کے طلبہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیمیلی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے اڈپی شہر اور منی پال کے ان علاقوں کا سروے کیا گیا جہاں پر کوڑا کچرا اور گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔

 طلبہ اور محکمہ جاتی اہلکاروں کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو اپنے گھروں کے اطراف صفائی ستھرائی کا پورا خیال رکھنے اور کسی بھی جگہ پانی جمع ہونے سے روکنے کے اقدامات کی ہدایات دیں ۔ جن علاقوں میں برساتی پانی یا گندہ پانی جمع تھا وہاں پر مچھروں کی افزائش کے تعلق سے جائزہ لیا گیا اور عوام کو اسے روکنے کے سلسلے میں آگاہی دی گئی ۔ 


Share: