ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی ضلع ایس پی کے طور پر تعینات ہوئے ڈاکٹر ارون

اڈپی ضلع ایس پی کے طور پر تعینات ہوئے ڈاکٹر ارون

Thu, 07 Sep 2023 12:03:09    S.O. News Service

اڈپی،  7 / ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اڈپی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے اکشئے ہاکے مچھیندرا کا تبادلہ کرنے کے بعد ان کی جگہ نئے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ڈاکٹر ارون کو تعینات کیا گیا ہے ۔
    
اڈپی ایس پی کے بطور تعیناتی سے قبل ڈاکٹر ارون کلبرگی میں پولیس ٹریننگ کالج کے پرنسپال کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اڈپی سے ٹرانسفر کیے گئے اکشے مچھیندرا کو ابھی کسی بھی مقام پر پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے ۔ کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کے ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے عبدالاحد کا بنگلورو سٹی کرائم برانچ کے ڈی سی پی کے طور تبادلہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ کوسٹل سیکیوریٹی پولیس ایس پی کے طور پر انشو کمار کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اسی طرح کارکلا نکسل  نگراں فورس کے سپرنٹنڈنٹ نکّم پرکاش کو وائرلیس پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر تعینات کرنے کے احکام جاری ہوئے ہیں ۔ 


Share: