ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے نجارمیں چارافراد کا قتل - ملزم نے دی ضمانت کے لئے درخواست

اُڈپی کے نجارمیں چارافراد کا قتل - ملزم نے دی ضمانت کے لئے درخواست

Sat, 16 Dec 2023 12:53:17    S.O. News Service

اڈپی 16 / دسمبر (ایس او نیوز) اُڈپی کے نجارمیں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بیک وقت قتل کرنے والے ملزم پروین چوگلے کی طرف سے سیشنس عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ ملزم پرون چوگلے اس وقت پرپنا اگرہارا جیل بینگلورو میں عدالتی حراست کے تحت قید ہے جس کی میعاد 18 دسمبر کو ختم ہوتی ہے۔ ملزم کے دفاعی وکیل کے ایس این راجیش نے 14 دسمبر کو اڈپی کے سیکنڈ ایڈیشنل اینڈ سیشنس کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دی ہے ۔ جج دنیش ہیگڈے نے اس عرضی کو سماعت کے لئے منظور کیا ہے اور انہوں نے وکیل استغاثہ پبلک پراسیکیوٹر پرکاش چندرا شیٹی کو 20 دسمبر تک اپنے اعتراضات داخل کرنے کے لئے نوٹس دی ہے ۔ 


Share: