اُڈپی 6 / نومبر (ایس او نیوز) کاپو تعلقہ کے کورکالو نامی مقام پر پیش آئے ایک المناک معاملے میں درختوں سے سپاری توڑنے کے دوران بجلی کا شاک لگنے سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان شیروا پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک لوہے کی سلاخ کو چاقو باندھ کر درختوں سے سپاری توڑ رہا تھا ۔ اس دوران لوہے کی سلاخ وہاں سے گزرتی ہوئی الیکٹرک لائن سے مَس ہوگئی جس کی وجہ سے نوجوان کو بجلی شاک لگا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔
اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ شیروا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔ تحقیقات جاری ہے ۔