انکولہ 23 / نومبر (ایس او نیوز) اتر کنڑا کے انکولہ تعلقہ میں واقع وبھوتی فالس میں تیرتے وقت ڈوبنے والے سیاح کو لائف گارڈ کے ذریعے بچانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کے تملناڈو کے 65 طالب علموں کا ایک گروہ سیاحت پر آیا تھا ان میں سے تاج الدین (19 سال) نامی طالب علم آبشار میں تیرتے وقت ڈوبنے لگا وہاں پر موجود لائف گارڈ وجئے نائک اس کی مدد کو پہنچا اور طالب علم کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔