انکولہ 22 / اکتوبر (ایس او نیوز) انکولہ تعلقہ کے بیلے کیری میں جسم فروشی کا کاروبار چلنے کی خبر ملنے پر انکولہ پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور جسم فروشی اڈے کے مالک کے علاوہ دو گاہکوں کو گرفتار کر لیا جبکہ جسم فروشی میں ملوث دو نوجوان لڑکیوں کو بچا لیا گیا ۔
اس معاملے میں ملوث افراد کے موبائل فون، موٹر بائک اور نقد رقم ضبط کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جسم فروشی کا کاروبار چلانے کے یہ لڑکیاں بینگلورو اور بلاری سے لائی گئی تھیں ۔ ان دونوں لڑکیوں کو انکولہ پولیس تھانے میں لانے کے بعد ان سے تفصیلات حاصل کی گئیں ۔ سی پی آئی سنتوش شیٹی کے ذریعہ تفتیش کی جاری ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ ماری کے دوران وہاں پانچ مرد موجود تھے اور ان میں سے دو فرار ہوگئے ۔ اس دوران یہ بھی خبر بھی گرم ہے کہ چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیے گئے افراد کو چھوڑنے کے لئے ایک با اثر سیاست دان کی طرف سے سی پی آئی سنتوش پر دباو ڈالنے اور رقم کا لالچ دینے کی کوشش بھی کی گئی تھی ۔ مگر سی پی آئی نے پوری ایمانداری سے اپنا فرض نبھاتے ہوئے ملزموں کو پولیس تھانے تک کھینچ لانے اور عدالت میں پیش کرنے کی کارروائی دی ۔