کاروار 14/ اکتوبر (ایس او نیوز) انڈین نیوی میں جنرل سروس، ایئر ٹریفک کنٹرولر، نیول ایئر آپریشنس آفیسر سمیت 224 شارٹ کمیشن آفیسر کے خالی عہدوں پر اسامیوں کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
انڈین نیوی کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ان عہدوں کے لئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہے اور اس کے لئے کوئی فیس نہیں ہے ۔ نیول کنسٹرکٹر کے 20 عہدوں کے لئے بی اور بی ٹیک اور لاجسٹک کے لئے بی کام ، بی ایس سی، بی ای/ ٹیک، ایم سی اے اور ایم ایس سی کی تعلیمی لیاقت ضروری ہے ۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کو ماہانہ 56,100 روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جائے گا ۔ ملک کے کسی بھی حصے میں خدمات انجام دینے کے لئے تیار رہنے والے خواہشمند افراد درخواست دے سکتے ہیں ۔ درخواست گزاروں کے دستاویزات کی جانچ ، میڈیکل جانچ اور انٹرویو کے ذریعے اسامیوں کی بھرتی کی جائے گی ۔
درخواست دینے یا مزید معلومات کے لئے انڈین نیوی کے ویب سائٹ www.indiannavy.nic.in پر رابطہ قائم کیا جائے ۔