ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتظامیہ سے بدعنوانی ختم کرنے گورنر تھاورچند گہلوٹ کا اعلان، ہر بچہ قوم کا سرمایہ ہے، حکومت ہر بچہ کے بنیادی حق کے تحفظ کی پابند

انتظامیہ سے بدعنوانی ختم کرنے گورنر تھاورچند گہلوٹ کا اعلان، ہر بچہ قوم کا سرمایہ ہے، حکومت ہر بچہ کے بنیادی حق کے تحفظ کی پابند

Tue, 04 Jul 2023 12:07:48    S.O. News Service

بنگلور و،4/ جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی ) ریاستی گورنر تھا اور چند گہلوٹ نے آج لجس لیٹرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی آج انتظامیہ کا محور بن چکی ہے۔ جس کی کئی وجوہات ہیں ۔ ہماری حکومت کے لئے انتظامیہ سے بدعنوانی کو اکھاڑ پھینکنا بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیلنج کو پورا کرنے اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے آپ تمام کا تعاون چاہئے ۔

اس سلسلہ میں میری حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔ گورنر نے کہا کہ ان کی حکومت ماڈرن کرناٹک تعمیر کرنے کی خواہاں ہے ۔ اس لئے زرعی، صنعت اور سرویس شعبوں کو یکساں ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول ایجو کیشن کو سماج کی بنیاد کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ میری حکومت ہر بچہ کے بنیادی حق کے تحفظ کی پابند ہے ۔ اس کے لئے میری حکومت خصوصی اسکیمیں مرتب کر کے نافذ کرے گی۔ ہر بچہ قوم کا سرمایہ ہے تعلیم کے علا وہ ہمارے بچوں کی صحت بھی اہم ہے ۔ ان کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری اور ترجیح ہوگی۔

ریاستی کانگریس حکومت نے گورنر کے ذریعہ اپنی پانچ گارنٹی اسکیموں کا بھی اسمبلی میں ذکر کیا ۔ ان اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس وقت فوڈ سکیورٹی قانون کے تحت ہر غریب گھر کے ہر فرد کو ماہانہ 5 کلو چاول فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بہت جلد میری حکومت افزود 5 کلو چاول بھی ہر فرد کو مفت فراہم کرے گی۔ اس طرح ہر غریب گھر کے ہر فرد کو ماہانہ 10 کلو چاول حاصل ہوں گے ۔ کرناٹک کو بھوک سے آزاد کرنے کا یہ ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افزود 5 کلو چاول فراہم کرنے تک اس کی قیمت فی کلو 34 روپے کے حساب سے ماہانہ بینک کھاتہ میں راست منتقل کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کو جاری رکھنے اور نافذ کرنے میری حکومت کسی بھی طرح کی قربانی دینے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی حکومت سے لوگوں کو کئی نئی امیدیں وابستہ ہیں ۔ وہ امید کر رہے ہیں کہ نئی حکومت کے انتظامیہ میں تبدیلی ضرور ہوگی۔ لوگوں نے اس حکومت کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا کہ پچھلے 34 سالوں میں اتنی بڑی کامیابی ملی ہے۔ میری حکومت عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

سماج کے تمام طبقات کی خوشحالی کی پابند : اپنے خطبہ میں گورنر نے کہا کہ ان کی حکومت سماج کے تمام طبقات کی خوشحالی کی پابند ہے۔ جن میں بلدی ورکرس ، ڈرائیورس، اسٹریٹ وینڈرس، گارمنٹ ورکرس ، تغییری در کرس ، غیر منتظم اور تگ ورکرس، بزرگ شہری، خصوصی ضروریات کے افراد، دیوداسیاں جنسی اقلیتیں بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ میری حکومت درج فہرست ذات اور قبائل، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لئے مثبت اسکیمیں مرتب کرنے اور نافذ کرنے کی پابند ہے تا کہ انہیں تعلیم، ہاسٹل، ہاؤزنگ اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ میری حکومت تمام شہریوں کو بہتر ہیلتھ سرویس فراہم کرنے کی بھی پابند ہے۔

بنگلورو کی ترقی:    میری حکومت بنگلورو کو ایک مثالی شہر بنانے کی پابند ہے۔ اس لئے اس کی مجموعی ترقی کے لئے بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ مختص کیا جائے گا۔ ملک اور ریاست کی ترقی میں بنگلورو کا بڑا حصہ ہے جس کی عالمی سطح پر ایک خاص پہچان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلورو کی مجموعی ترقی کے لئے ان کی حکومت مناسب منصوبہ بندی کے تحت تمام ضروری بلدی نظام پر توجہ دے گی۔ جن میں سڑکیں ، بارش کے پانی کی آسان نکاسی کیلئے موریاں، پارکس، کھیل کے میدان، عوامی ٹرانسپورٹ ، لائبریریاں ، عمدہ کالجس ماحول دوست ترقیاتی سرگرمیاں ، ہاؤزنگ ، پینے کا پانی عوامی ہیلتھ اور عوامی تعلیم بھی شامل ہیں۔ میری حکومت صحت مند بنگلورو اور پائیدار ترقی یافتہ سٹی ٹرا فک جام کے مسائل حل کرنے کی پابند ہے۔


Share: