ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / النوائط ابوظبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پرتحریری اور تقریری مقابلے؛ ایک لاکھ روپئے کے انعامات؛ کوئی بھی بھٹکلی لے سکتا ہے حصہ

النوائط ابوظبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پرتحریری اور تقریری مقابلے؛ ایک لاکھ روپئے کے انعامات؛ کوئی بھی بھٹکلی لے سکتا ہے حصہ

Mon, 23 Oct 2023 23:40:11    S.O. News Service

ابوظبی 23 اکتوبر(ایس او نیوز) ابوظبی میں قائم بھٹکلی جماعت کے پچاس سال مکمل ہونے کی خوشی میں سالانہ گیٹ ٹوگیدر کے موقع پراگلے ماہ یعنی 18 نومبر کوالنوائط ابوظبی کی پچاس سالہ جشن کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ جس کے موقع پرتحریری اور تقریری مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو پُرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے جنرل سکریٹری آفتاب ایم جے نے دی۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ النوائط ابوظبی کے اس پچاس سالہ پروگرام میں تحریری اور تقریری مقابلوں میں دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والے بھٹکلی حضرات حصہ لے سکتے ہیں اور اول، دوم اور سوم آنے والوں کے لئے ایک لاکھ روپئے کے انعامات دئے جائیں گے۔

تحریری اور تقریری دونوں مقابلوں کے لئے یہ عنوان دیا گیا ہے: "اہل بھٹکل چو جماعتی نظام، امچی میراث، امچو مستقبل" (Preserving our roots - cultivating our destiny)

Essay and Elocution Competitions on the 50th Anniversary of Al-Nawayat Abu Dhabi; Prizes of One Lakh Rupees; Open to All Bhatkalis

آفتاب ایم جے نے واضح کیا کہ بھٹکلی حضرات دئے گئے عنوان پرانگریزی اور اُردو/نوائطی زبان میں تحریریا تقریر روانہ کرسکتے ہیں۔ مقابلوں میں مرد اور خواتین دونوں حصہ لے سکتی ہیں، البتہ تقریری مقابلے میں شریک ہونے والوں کے لئے 15 سال کی عمر کی قید لگائی گئی ہے۔ اس سے زائد عمر والوں کو شریک ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

تحریری مقابلوں میں شریک ہونے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ 400 الفاظ پر مشتمل تحریرکو ٹائپ کرکے پی ڈی ایف فائل بناکردئے گئے ای میل اڈرس پر روانہ کریں

اسی طرح تقریری مقابلے میں شریک ہونے والوں کے لئے کہا گیا ہے کہ وہ مناسب ڈریس پہن کر تین منٹ کی وڈیو کلپ تیار کرکے بذریعہ ای میل روانہ کریں۔

مقابلوں میں شریک ہونے والوں کے لئے ای میل 31/اکتوبر تک موصول ہوجانے چاہئے۔ اس کے لئے ای میل پتہ یہ ہوگا: alnawayathabudhabi50@gmail.com

جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان 18 نومبر کو منعقدہ پچاس سالہ جشن کی تقریب کے موقع پر کیا جائے گا۔ اسی طرح منتخب کردہ تقریروں کی وڈیو کلپس کو پچاس سالہ جشن کی تقریب میں حاضرین کے روبرو دکھایا جائے گا۔

بتاتے چلیں کہ جناب آشرف علی مصباح کی صدارت والی ابوظبی جماعت 170 اراکین پر مشتمل ہے، جس کے اراکین انتظامیہ کی تعداد 21 ہے۔ جناب آفتاب ایم جے جماعت کے جنرل سکریٹری اور جناب آشرف کولا  پچاس سالہ جشن کی تقریب کے کنوینر ہیں۔ تقریب کے تعلق سے مزید معلومات کے لئے جماعت کے سرگرم رکن جناب مُحیب اللہ سدی احمدا (Mob: 0503861197) یا مولوی نعمان جوکاکو (0504140759) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ جنرل سکریٹری آفتاب ایم جے (0501315379) سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: