کوئمبٹور،2؍ جنوری(آئی این ایس انڈیا) ڈی ایم کے صدرایم کے اسٹالن کے زیرصدارت ہفتہ کو ضلع میں لوک گرام سبھاکے اجلاس میں ایک عورت نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور پارٹی کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات نہ کرنے کا الزام لگا کر ایسے پروگراموں کی ضرورت پر سوال اٹھایا۔
ڈی ایم کے صدر نے تھونڈ میتھوار علاقے کے دیویاریا پورم میں اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران وہاں جمع لوگوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے منشورمیں شامل ہونے کے لیے تجاویز طلب کیں۔ تب ہی مجمع میں شامل ایک درمیانی عمر کی خاتون نے اسٹالن سے پوچھا کہ کیا اس طرح کی میٹنگز کا انعقاد ضروری ہے؟ پارٹی کارکنوں نے فوری طور پر خاتون کو بیٹھنے کو کہا اور اسٹالن نے خاتون کو وہاں سے جانے کے لیے کہا اور الزام لگایا ہے کہ انہیں شہری انتظامیہ کے وزیر ایس پی کا چارج دیا گیا ہے۔ اسی دوران پولیس وہاں پہنچی اور خاتون کو وہاں سے ہٹادیا۔
تاہم پارٹی کے کچھ کارکنان بھی اس خاتون کے پیچھے چلے گئے۔ لیکن پولیس نے خاتون کو وہاں سے بحفاظت لے لیا۔ کوویڈ۔19 کے پیش نظر ریاستی حکومت نے فی الحال گرام سبھا کی میٹنگیں نہ کرنے کو کہا ہے، لیکن ڈی ایم کے جلسہ عام کے نام پراس طرح کے اجلاس کااہتمام کررہی ہے۔