ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اتراکھنڈ لینڈ سلائڈنگ میں مہاراشٹر کے 179 لوگ پھنس گئے: وزیر اعلیٰ

اتراکھنڈ لینڈ سلائڈنگ میں مہاراشٹر کے 179 لوگ پھنس گئے: وزیر اعلیٰ

Sat, 20 May 2017 20:05:01    S.O. News Service

ممبئی،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندرفڑنویس نے آج ریاستی اسمبلی میں کہا کہ اتراکھنڈ میں آئے زبردست لینڈ سلائڈنگ میں مہاراشٹر کے 179 زائرین مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے  ہیں اور وہ تمام محفوظ ہیں۔فڑنویس نے کہاکہ تمام زائرین محفوظ ہیں، ہم نے ان کا پتہ لگا لیا ہے۔ مہاراشٹر کے کل 179 میں سے 102 اورنگ آباد کے اور 38 پونے کے ہیں۔ جی ایس ٹی بل کی منظوری کے لئے اسمبلی کے تین روزہ اجلاس کے پہلے دن ایوان زیریں میں فڑنویس نے کہا کہ دوسرے لوگ سانگلی اور جل گاؤں اضلاع کے ہیں۔فڑنویس نے کہا کہ ریلوے نے انہیں واپس مہاراشٹر لانے کے لئے انتظام کیا ہے۔اجیت پوار(این سی پی) نے کہا کہ ریاستی حکومت کو پھنسے ہوئے  لوگوں کی مدد کے لئے کافی بندوبست کرنا چاہئے۔انہوں نے امدادی کام میں تعاون کے لئے ایک آئی اے ایس افسر کو تعینات کرنے کا مشورہ دیا۔فڑنویس نے کہاکہ ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک مستقل نظام ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ ایسی مہمات کودیکھتاہے۔ بھاری لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے رشی کیش-بدری ناتھ قومی شاہراہ کل اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں وشپریاگ کے قریب بند ہو گیا۔
 


Share: