ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش : بس اور ٹرک میں زبردست تصادم، 24 مسافر زخمی

اتر پردیش : بس اور ٹرک میں زبردست تصادم، 24 مسافر زخمی

Mon, 29 Aug 2022 11:54:52    S.O. News Service

لکھنؤ،29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے سون بھدرا ضلع کے پیپرکھنڈ علاقے میں بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں کم از کم 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک ہے اور انہیں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، جب کہ باقی کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ بس چھتیس گڑھ کے امبیکاپور سے وارانسی-امبیکاپور روڈ پر سون بھدر کے رینوکوٹ جا رہی تھی۔ بابھانی تھانے کے ایس ایچ او منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ ٹرک اتر پردیش کے فرخ آباد سے اڈیشہ جا رہا تھا۔

کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجن سنگھ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک ہے اور انہیں ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔


Share: