بھٹکل 26 / فروری (ایس او نیوز) کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن دھارواڑ کی طرف سے زونل سطح پرمنعقدہ سیکنڈ ڈیویژن لیگ 2023-24 میں بھٹکل اسپورٹس کلب نے شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے اب فرسٹ ڈیویژن لیگ ٹورنامنٹ کے لئے اپنے آپ کو اہل ثابت کیا ہے ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھٹکل اسپورٹس کلب اپنے صدر مدثر ایکیری کی قیادت اور کوچ یاسر نہال اور کپتان الیاس موٹیا کی رہنمائی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکنڈ ڈیویژن لیگ کے 11 میں سے 9 میچس جیتنے کے ساتھ شمالی کینرا سے فرسٹ ڈیویژن لیگ کے لئے منتخب ہونے والا پہلا اسپورٹس کلب بن گیا ہے ۔
بھٹکل اسپورٹس کلب کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کلب کی اس شاندار کامیابی میں اہم کھلاڑی فیضان خان، عبداللہ اور عاصم کٹپاڈی جیسے بہترین بلے بازوں کے علاوہ عمران غزالی کی عمدہ باولنگ اور دیگر کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا بڑا اہم رول ہے ۔
اس ٹورنامنٹ میں کرناٹکا جمخانہ ایسو سی ایشن (ہبلی)، ریلوے انسٹی ٹیوٹ ساوتھ (ہبلی)،دھارواڑ کے ایس سی اے جیسی نامور ٹیمیں شامل تھیں۔