ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کے نئے ذیلی ویرینٹ سے بڑھ گیاخطرہ؛ کیرلا میں 4 مریضوں کی موت کی خبر سے ملک بھر میں پھیل گئی تشویش کی لہر

کورونا کے نئے ذیلی ویرینٹ سے بڑھ گیاخطرہ؛ کیرلا میں 4 مریضوں کی موت کی خبر سے ملک بھر میں پھیل گئی تشویش کی لہر

Tue, 19 Dec 2023 09:14:49    S.O. News Service

تیروننتاپورم :19 ڈسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی)کورونا کے نئے ذیلی ویرینٹ سے کیرلہ میں چار لوگوں کی موت کی اطلاع سے پورے ملک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کورونا کی خوفناک یادوں کو عوام ابھی بھول بھی نہیں پائے ہیں اور کووڈ کے ایک اس نئے ذیلی ویرینٹ نے ملک بھر میں خوف پھیلانا شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ کے نئےمعاملے بھی بڑھنے لگے ہیں۔ 

مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز کووڈ کے 335 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 1701 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک کو رونا انفیکشن سے 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 4 مریضوں کا تعلق کیرلا سے اور ایک کا اتر پردیش سے ہے۔

 کیرلا میں کو رونا کے نئے ذیلی ویری ٹنٹ جے این 1 کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کو رونا کے مجموعی معاملے ملک میں اب تک 4.50 کروڑ سے زیادہ ہو چکے ہیں ۔ ان میں سے 4.46 - کروڑ افراد اس وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ کووڈ سے اب تک ہندوستان میں 5 لاکھ 33 ہزار 316 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ شرح اموات 1.19 فیصد بتائی جارہی ہے۔

اس درمیان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن کیرلا میں نئے ذیلی ویرینٹ نے لوگوں کو فکر مند ضرور کر دیا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے کرناٹک حکومت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حالانکہ کیرلا میں وزیر صحت وینا جارج کا کہنا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے، صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔


Share: