بنگلورو، 30/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) دو آئی پی ایس افسروں کے جن میں محکمہ روڈ سیفٹی اور ٹرافک کے اے ڈی جی پی الوک کمار بھی شامل ہیں، تبادلے کرنے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔الوک کمار کا تبادلہ تربیتی مرکز کو کیا گیا ہے۔
رامچندرا راؤ جو کرناٹک ہاؤزنگ سوسائٹی کے مینجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ انہیں ترقی دے کر ڈی جی پی کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ صرف تین ماہ پہلے الوک کمار کا تبادلہ اے ڈی جی پی آف ٹرافک اینڈ یروڈ سیفٹی کی حیثیت سے کیا گیا تھا۔ اب دوبارہ ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔