ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو کے ڈی جے ہلی میں پی یو سی طالب علم کا قتل

بنگلورو کے ڈی جے ہلی میں پی یو سی طالب علم کا قتل

Sat, 13 Aug 2022 11:14:30    S.O. News Service

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیوز)ایک طالب علم کو کالج کے 50 میٹر کی دوری پر قتل کر دیا گیا۔قتل ہونے والے طالب علم کی شناخت18سالہ ارباز کے طور پر کی گئی ہے، جس کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔آج جمعہ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب ڈی جے ہلی میں یہ واقعہ پیش آیا، چاقو کے وار کی وجہ سے بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا، مقامی لوگوں نے اسے دیکھا اور اسے ایک پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا، ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو ارباز کی دوستوں کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی اور بعد میں صلح بھی ہوئی تھی۔ ہمیشہ کی طرح ارباز جو آج کالج واپس آیا تھا، وہ ظہر کی نماز سے فارغ ہو کر کالج کی تیسری منزل پر تھا۔ اس وقت قاتلوں نے فون کر کے اسے نیچے بلایا اور اسے یہاں سے 50 میٹر دور لے گئے اور چاقو سے وار کر کے فرار ہو گئے۔ جس کے نتیجے میں ارباز جاں بحق ہو گیا۔

فی الحال کے جی ہلی پولیس اسٹیشن نے جائے واردات کا دورہ کیا ہے اور تحقیقات کی ہے اور پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا اربازکے ساتھ جھگڑاکرنے والوں نے قتل کیا؟ کیا کسی اور نے فون کر کے قتل کا ارتکاب کیا، تفتیش جاری ہے اور اصل حقیقت تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی۔معلوم رہے کہ ارباز اسی کالج میں پی یو سی کا طالب علم تھا۔معمولی جھگڑے سے شروع ہونے والی لڑائی ارباز کے قتل پر ختم ہوئی۔

 


Share: