ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بسواراج ہورٹی نے کونسل چیرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

بسواراج ہورٹی نے کونسل چیرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

Tue, 17 May 2022 07:23:24    S.O. News Service

بنگلورو،17؍مئی(ایس او نیوز) بسواراج ہورٹی نے ریاستی قانون ساز کونسل چیرمین شپ اور کونسل رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے ہورٹی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ لجس لیٹیو کونسل کے لئے 7مرتبہ منتخب ہوئے۔ان پر اعتماد ظاہر کرنے پر انہوں نے ریاست کے شہریو ں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ الیکشن میں دوبارہ منتخب ہونے کے لئے انہوں نے جے ڈی ایس سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی چناؤ لڑیں گے تو وہ کامیاب ہوں گے۔

جے ڈی ایس سے مستعفی ہونے پر ان کی مخالفت کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مستقبل سے متعلق کسی کو بھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔


Share: