ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کسانوں کے احتجاج کا 34 واں دن: کجریوال کی پارٹی سنگھو بارڈڑپر کسانوں کو مفت وائی فائی سروس کا اعلان

کسانوں کے احتجاج کا 34 واں دن: کجریوال کی پارٹی سنگھو بارڈڑپر کسانوں کو مفت وائی فائی سروس کا اعلان

Tue, 29 Dec 2020 20:03:05    S.O. News Service

نئی دہلی ، 29دسمبر (آئی این ایس انڈیا)زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کا آج 34 واں دن ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے کہا ہے کہ سنگھو بارڈر پر کسانوں کو مفت وائی فائی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب ہندوستانی کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے حزب اختلاف کی جانب سے مبینہ طور پر کسانوں کو گمراہ کرنے کے الزامات کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حزب اختلاف اتنی مضبوط ہوتی تو کسانوں کو احتجاج کی ضرورت نہیں پڑتی۔ حکومت اور کسانوں کے درمیان 21 ویں دن کے بعد بدھ کے روز ساتواں دور کی بات چیت ہوگی۔ کسانوں کی طرف سے حکومت کو 29 دسمبر کی تاریخ دی گئی تھی، لیکن حکومت کی طرف سے 30 دسمبر کے لئے تاریخ طے ہوئی، جسے کسانوں نے قبول کرلیا، لیکن حکومت کو ایجنڈا کی وضاحت کا عندیہ بھی دیا ہے۔

وہیں پانی پت میں سم لکھا کے قریب جی ٹی روڈ پر کسانوں نے ریلائنس کا پٹرول پمپ بند کروادیا ہے،پٹرول پمپ پر نصب پوسٹر اور بینرس کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، نیز پمپ پر 3 پولیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پمپ کے منیجر نے بتایا کہ یہ تیسرا واقعہ ہے جب کسانوں نے پیٹرول پمپ بند کر وایا  ہے۔

وہیں دوسری طرف پنجاب میں اب تک 1500 کے قریب جیو ریلانئس ٹیلی کام ٹاورس کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے۔ جس سے جیو ٹیلی کام کی موبائل سروس متاثر ہوئی۔ ریلائنس جیو نے ٹاورس کی سیکورٹی کے لئے پنجاب پولیس سے مدد طلب کی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان  راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم نے جو تجاویز پیش کیں، ان پر تبادلہ خیال کریں گے، اگر قانون واپس نہیں لیا گیا تو ہم متواتر دھرنے دیں گے۔ کسانوں نے 30 دسمبر کو ٹریکٹر مارچ کا بھی اعلان کیا تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کوصورت میں ٹریکٹر مارچ 31 دسمبر کو نکالاجائے گا۔


Share: