نئی دہلی ،2؍جنوری (آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تری وندر سنگھ راوت کو دہلی کے ایمس اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ وہ کرونا میں مبتلا تھے اور انہیں 28 دسمبر کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ کے دفتر نے بتایا ہے کہ وہ اگلے دو دن دہلی میں اپنی رہائش گاہ میں آئی سولیشن میں رہیں گے۔ سی ایم تری ویندر کو 18 دسمبر کو کرونا سے متاثر پایا گیا تھا، وہ گھر میں تنہائی میں تھے، لیکن بخار آنے کی وجہ سے انہیں اور بڑی بیٹی کے ساتھ 27 دسمبر کودون اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 28 دسمبر کو ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تری ویندر سنگھ راوت کو ایمس دہلی سے فارغ کردیا گیا، وہ کچھ دن آئی سو لیشن میں رہیں گے،اور دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر آرام کریں گے۔ سی ایم او کے دہلی کے معالج ڈاکٹر پرسون شیوران اور وزیراعلیٰ کے معالج ڈاکٹر این ایس بشٹ نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ اور کنبہ کے دیگر افراد مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
وزیراعلیٰ کو ہلکی کھانسی کے علاوہ کوئی علامت نہیں تھی، انہیں اینٹی بائیوٹک اور اینٹی وائرل دوائیں دی گئی ہیں، جس کے بعد اب وہ صحت یاب ہوکر آج اسپتال سے فارغ ہوگئے ہیں۔