ضمیراحمد خان کی جدوجہد رنگ لائی۔سدارامیا کی تائید 10؍نومبر کو ٹیپو جینتی کاانعقاد ودھان سودھا میں ہوگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2018, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍نومبر (ایس اونیوز) سال گزشتہ کی طرح اس مرتبہ بھی ٹیپو جینتی کا انعقاد ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال ہی میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلہ میں ریاستی وزیر برائے امور اقلیت ، اوقاف اورخوراک بی زیڈ ضمیراحمد خان کی کوشش رنگ لائی۔ بروز ہفتہ10؍نومبر کو ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں ٹیپو جینتی منانے کا آج سرکاری سطح پر اعلان ہوچکا ہے ۔کہاجارہا ہے کہ یہ ضمیراحمد خان کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔حالانکہ اس سے پہلے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور جو امور داخلہ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، ریاست میں نظم وضبط کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اعلان کیا تھاکہ اس مرتبہ ٹیپو جینتی شہر کے رویندرا کلاکشیترا میں منائی جائے گی۔

ضمیراحمد خان نے اس کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے یہ معاملہ سابق وزیراعلیٰ سدارامیا، کرناٹک میں کانگریس کے انچارج وینو گوپال اور کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کے سامنے اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح اس سلسلہ میں ہوئی ایک بیٹھک میں ضمیراحمد نے یہ دھمکی بھی دے ڈالی کہ اگر ٹیپو جینتی ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال سے ہٹ کر دوسری جگہ منائی گئی تو وہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیں گے کیونکہ ایسا کرنا شیر میسور ٹیپو سلطان اور ریاست کے مسلمانوں کی توہین ہے۔یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ اس بیٹھک میں سدارامیا نے کہا کہ ٹیپو جینتی کی شروعات انہوں نے اپنے دور میں کی تھی۔ ٹیپو جینتی کا انعقاد ودھان سودھا سے ہٹ کر کرنا نہ صرف ٹیپو سلطان کی بلکہ ان کی بھی بے عزتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرقہ پرست چاہے جو بھی کریں لیکن ٹیپو جینتی کا انعقاد ودھان سودھا ہی میں ہوناچاہئے ۔یہ روایت قائم ہوچکی ہے ۔ وینوگوپال نے بھی ضمیراحمد خان اور سدارامیا کے موقف کی تائید کی ۔ اس کے بعد ٹیپو جینتی ودھان سودھا ہی میں منانے کافیصلہ کیا گیا۔ آخر کار آج ڈاکٹر پرمیشور کو ہی یہ اعلان کرنا پڑا کہ بروز ہفتہ ٹیپو جینتی کا انعقاد ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔