یمنی حکومت کا بہ طور احتجاج امن مذاکرات سے علاحدگی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th July 2016, 4:40 PM | خلیجی خبریں |

کویت سیٹی29جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کویت کی میزبانی میں گذشتہ کئی ماہ سے یمنی حکومت اور باغیوں کیدرمیان جاری امن مذاکرات کی کوششیں ایک بارپھرکھٹائی میں پڑ گئی ہیں۔ یمنی باغیوں کی جانب سے یک طرفہ طور پر ملک کا نظم ونسق چلانے کے لیے سیاسی کونسل کی تشکیل کے اعلان پرحکومت نے سخت احتجاج کرتے ہوئے مذاکرات سے علاحدگی کا اعلان کیا ہے۔ کویت میں جاری مذاکرات میں حکومتی ٹیم کے سربراہ عبداللہ العلیمی نے کل جمعرات کو ایک نیوزکانفرنس سے خطاب میں کہا کہ باغیوں کی جانب سے یک طرفہ اورمتوازی سیاسی کونسل کی تشکیل کے اعلان کے بعدمذکرات جاری رکھنے کا کوئی معقول سبب باقی نہیں رہا ہے۔ اس لیے حکومتی وفدہفتے کے روز سے کویت سے نکل جائے گا۔انہوں نے باغیوں کی جانب سے سیاسی کونسل کی تشکیل کے اعلان کوتکبر،عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین اور ملک میں جاری شورش کو ختم کرنے کیلیے طے پائے معاہدوں کو بائی پاس کرنے کی گھناؤنی کوشش قرار دیا۔ عبداللہ العلیمی نے کویت حکومت کی جانب سے فریقین میں بات چیت کاعمل آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کویت کا شکریہ اداکیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کویت کی میزبانی میں جاری مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔ حکومتی وفد ہفتے کو کویت سے نکل جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ملک چلانے کے لیے ایک کونسل تشکیل دی جائے گی۔حوثیوں کے زیرانتظام سرکاری نیوز ایجنسی سبا نیوز ڈاٹ نیٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں گروپوں نے جمعرات کو اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس کے تحت کونسل کے صدر اور نائب صدر کا باری باری ایک مخصوص مدت کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔ یہ دونوں عہدے دار اس کونسل کی قیادت کریں گے۔یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے اس پیش رفت کوحوثیوں کی جانب سے ایک اور بغاوت قرار دیا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اس نئے اقدام کے خلاف کردار ادا کریں۔یمنی حکومت نے باغیوں کی جانب سے یک طرفہ طور پر کونسل کی تشکیل کے اعلان کو امن مساعی کو سبوتاژ کرنے اور مذاکراتی عمل کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ حکومت نے مذاکرات معطل ہونے کی تمام تر ذمہ داری باغیوں پر عاید کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ باغیوں کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے۔

فلسطین:بلدیاتی انتخابات کیلئے آن لائن اندراج 
رملہ29جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے ایک نئے فرمان میں فلسطین میں آٹھ اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔نئے شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی16اگست سے25اگست کے دوران جمع کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے شیڈول اس لیے تبدیل کیا گیا کیونکہ پہلے شیڈول میں بنکوں کی مسلسل چھٹیاں آرہی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...