مینگلور میں خاتون نے بچی کو کنویں میں پھینک کر ہلاک کرنے کے بعدخود لگائی کنویں میں چھلانگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2018, 1:17 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 4؍اگست (ایس او نیوز) مُولکی پولیس اسٹیشن کے حدود میں گیروکٹّے نامی مقام پر پیش آنے والے ایک دردناک واقعے میں ایک خاتون نے پہلے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو کنویں پھینکا اور پھرخود بھی کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق سدھاکر کی بیوی سجاتا (۴۰سال) وہ خاتون ہے جس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے۔ کنویں میں پھینکنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والی بچی کا نام کرشیتا (۵سال) بتایا جاتا ہے جو کہ یو کے جی میں زیر تعلیم تھی۔سجاتا کا شوہر بینک میں ملازم ہے ۔

اطلاع کے مطابق شوہراپنے کام پر گیا ہواتھا جس کے دوران یہ واردات پیش آئی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد سے ہی سجاتا ذہنی تناؤ کا شکار رہنے لگی تھی۔ گھر میں سجاتا اور اس کے شوہر کے علاوہ اس کی تین نندیں بھی ساتھ میں رہتی تھیں جوکہ غیر شادی شدہ تھیں۔سجاتا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ سسرال میں اس کی نندوں کی ہراسانی سے تنگ آکر اس نے اس طرح کا قدم اٹھایا ہے۔

مُولکی پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے کیس درج کرلیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔