کاروار 16؍نومبر (ایس او نیوز)ضلع اُترکنڑا کے جوئیڈا میں پنسولی محکمہ جنگلات کی طرف سے پالاہوا ہاتھی جب جنگل میں سیر کے لئے گیا تو وہاں پر جنگلی ہاتھیوں کے ایک غول نے اس پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے راجیش نامی ۴۳سالہ ہاتھی سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔
محکمہ جنگلات کے افسران نے زخمی ہاتھی کو طبی امداد پہنچائی مگر علاج کارگر نہیں ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پالتو ہاتھی نے دم توڑ دیا۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات کے کیمپ کے قریب ہی ہلاک ہونے والی ہاتھی کی آخری رسومات اداکردی گئیں۔