بابری مسجد شہادت کی 26 ویں برسی کے موقع پربھٹکل میں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا نے صدر ہند کے نام دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th December 2018, 1:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/ڈسمبر (ایس او نیوز) ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کی 26 ویں برسی کے موقع پر  ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے آج بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے صدر ہند کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں صدر ہند سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مرکزی حکومت اور  اُترپردیش کی ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کریں کہ  ملک بھر میں 6/دسمبر کو امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں۔

میمورنڈم میں صدر ہند کو لکھا گیا ہے کہ چونکہ یہ انتخابی سال ہے ایسے میں خود غرض سیاسی پارٹیاں عوام میں اشتعال پیدا کرکے عوام ملک میں نفرت کی فضاء پھیلا سکتے ہیں، ایسے میں ہم چاہتے ہیں کہ آپ مسلم شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور ملک کے مسلمانوں کے اندرلاء اینڈ آرڈر کے تئیں اعتماد بحال کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر کی غیر موجودگی کی وجہ سے اے سی آفس کی ایک خاتون اہلکار نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر  ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے ضلعی صدر عبدالجبار اسدی، نائب صدر ڈاکٹر نسیم خان،  جنرل سکریٹری شوکت خطیب،  سکریٹری صفوان، خزانچی عبدالمجید کولا سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔