جنوبی کینرا میں زوردار برسات۔ ندیوں میں پانی کی سطح میں اضافہ؛کچھ مقامات میں چٹان کھسکنے کی واردات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th August 2018, 12:09 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو9؍اگست (ایس او نیوز) کچھ دنوں کی مہلت کے بعد جنوبی کینرا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں پانی  جمع ہونے سے عوام الناس کو سخت دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

جنوبی کینرا ضلع میں سبرامنیا، کڈبا، گنڈیا اور سولیا وغیرہ علاقوں میں بھاری برسات کی وجہ سے ندیوں میں پانی کی سطح خطرہ کے نشان سے اوپر  چلی گئی  ہے۔جنوبی کینرا کی اہم ترین ندیوں میں نیتراوتی اور کماردھارا ندیوں میں پانی کی سطح بہت ہی زیادہ ہوگئی ہے۔مسلسل بارش کی وجہ سے کئی ندیوں پر واقع چھوٹے چھوٹے پل پانی میں ڈوب گئے ہیں۔نشیبی علاقوں کے کھیتوں میں بھی برساتی پانی کی وجہ سے ندیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ عوام کو تشویش اس بات کی ہے کہ اگر برسات کا سلسلہ یونہی تیز ہوتا گیا تو پھر سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔


بتایا گیاہے کہ بھاری برسات کے دوران منگلورو بنگلورو ریلوے لائن پر ایڈاکومیری نامی علاقے میں چٹان کھسک گئی ہے ، اطلاع کے مطابق ایک بہت بڑا چٹان کا توداگرنے اور بہت سارا کیچڑ ریلوے ٹریک پر جمع ہونے کی وجہ سے ٹرین سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔ خاص کر یشونت پور کاروار ٹرین کو سکلیشپور پر ہی روک لیا گیا ہے اور مسافروں کو کے ایس آر ٹی سی کی ۹ بسوں میں مختلف مقامات کے لئے روانہ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔