ابوظہبی میں رہنا ہے تو گاڑی صاف رکھیں، ورنہ تین ہزار درھم جرمانہ ہوگا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 3:42 PM | خلیجی خبریں |

ابو ظہبی،11؍جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظبی کی بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3000 درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا۔بلدیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھیں وگرنہ ان پر 3 ہزار درھم تک کا جرمانہ او رگاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔پہلی خلاف ورزی پر بلدیہ سے رجوع کرنے والے کو 50 فیصد تک رعایت دی جا سکے گی البتہ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کر دیا جائے گا۔ گاڑی کی ضبطی پر آنے والے اخراجات مالک سے وصول کئے جائیں گے۔ابوظبی کی بلدیہ کے افسران نے صنعتی علاقے میں چھاپے مار کر 178 گاڑیوں کے مالکان کو انتباہ جاری کیا۔ مالکان اپنی گاڑیوں سے لاپروائی برت رہے تھے۔ تین دن کے اندر اندر انہیں بلدیہ سے رجوع کرنا ہوگا وگرنہ گاڑی اٹھوا لی جائے گی۔ ماضی میں مہلت کا دورانیہ تین دن کے بجائے چودہ دن تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایرانیوں کا پیغام واضح ہے، وہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں : شہزادہ رضا پہلوی

سابق شاہ ایران کے بیٹے شہزادہ رضا پہلوی نے ایران میں مظاہروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ایرانی عوام 40 برس تک مذہبی آمریت کے نظام کے تحت زندگی گزارنے کے بعد اس بات پر قائل ہو چکے ہیں کہ اس نظام کی اصلاح ممکن نہیں۔

اب سو فیصد ڈیجیٹل حج؛ آن لائن اور ایپ کے ذریعے3.60 لاکھ درخواستیں موصول؛ سعودی میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا بیان

امسال سے حج سو فی صد  دیجٹل  ہوگا اور لوگوں کے ابآن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے درخواستیں موصول کئے جارہے ہیں، اب تک  آن لائن  اور موبائیل ایپ کے ذریعہ تین لاکھ  60 ہزار درخواستیں  حج کمیٹی کو موصول ہوچکی  ہیں۔  ہمارا حج کوٹہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی پرایویٹ ٹور اپریٹرس ...