تحریک ادب اسلامی کے عظیم المرتبت شاعر جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ کا انتقال پرملال تحریر: ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ

Source: S.O. News Service | By Dr. Haneef Shabab | Published on 19th September 2018, 8:50 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل19؍ستمبر (ایس او نیوز) دنیائے اردو ادب میں اسلامی افکار و تصورات کی ترویج و اشاعت کے لئے سرگرم قافلۂ ادب اسلامی کے عظیم المرتبت شاعر و ادیب جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ بھٹکلی نے کچھ عرصے تک ضعف و پیرانہ سالی سے متعلقہ علالت کا شکار رہنے کے بعد 84سال کی عمر میں آج داعئ اجل کو لبیک کہا۔ بعد نماز ظہر جامعہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور بھٹکل کے قدیم قبرستان میں ان کے سیکڑوں چاہنے والوں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی۔

ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ مرحوم نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ وطن عزیز میں گزارا۔ ایک مدت تک وہ میڈیکل پریکٹس بھی کرتے رہے۔ کچھ برسوں تک انہوں نے اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول میں بحیثیت اردو ٹیچر بھی خدمات انجام دیں۔لیکن تعمیری اور مقصدی ادب کے حوالے سے ان کی شناخت فکر اسلامی کے علمبردار شاعر کی تھی۔ بھٹکل کے ادبی منظر نامے اور خاص شعرو سخن کے محاذ پر مرحوم فطرتؔ صاحب نے فکری تطہیر اور عمدہ ادبی ذوق پروان چڑھانے کا جو کام مسلسل انجام دیا ہے اور اپنا خونِ جگر اس سمت میں جس طرح صَرف کیا ہے ، اسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ حمد، نعتیں،غزلیں ، نظمیں، ترانے جو بھی تخلیقات ان کے قلم سے نکلتیں وہ تخیل کی بلندی، فکر کی پاکیزگی اور زبان و بیان کی عمدگی کا نمونہ ہوا کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے فن پاروں کی قدر کرنے والوں میں مفکر اسلام حضرت مولانا علی میاں ؒ جیسی شخصیت بھی شامل تھی۔

ایک دور وہ تھا جب ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ مرحوم نے بھٹکل میں’ کاروانِ سخن ‘کے نام سے ادبی ادارہ قائم کیا تھا اورنفیرِ فطرت کے نام سے مجلہ بھی شائع کیاکرتے تھے۔ اس حوالے سے وہ نئے فنکاروں کی فکری و فنی تربیت کا اہتمام کیاکرتے تھے۔ اس وقت ان کے شاگردوں کا ایک جمگھٹا تھا جو بھٹکل کی شعری مجلسوں کی رونق بڑھایا کرتا تھا۔ مگر آگے چل کران میں سے چند ایک شاگرد ہی مشق سخن کا سلسلہ جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھٹکل کے تقریباً تمام معروف شعرأنے براہ راست یا بالواسطہ کسی نہ کسی درجے میں جناب فطرتؔ مرحوم سے فیض حاصل کیا ہے۔
ایک زمانے میں جب انجمن کالج کے پروفیسررشید کوثر فاروقی،ڈاکٹرانورعلی صاحب، مولانا منصور علی ندوی، عمر حیات خاں غوری، قریشی صاحب، پاشا صاحب، افضل خاں صاحب، لوہانی صاحب وغیرہ کے علاوہ جامعہ اسلامیہ کے مولانا ارشاد صاحب، مولانا حافظ کبیرالدین صاحب، مولانا خالد غازیپوری صاحب اور دیگر علمائے کرام کی موجودگی میں خصوصی نشستیں شعری نشستیںیا عام مشاعرے ہوتے تھے فطرتؔ صاحب اپنے معیاری کلام کی وجہ سے محفل پر چھا جاتے تھے۔ بھٹکل کا وہ سنہرا ادبی دور اب شاید ہی کبھی دیکھنے کو ملے گا۔

ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ کے چھ مجموعہ ہائے کلام سخن ساغرِ عرفان، سخنِ دلنواز، سازِ ازل، گلبانگ فطرت، افق اعلیٰ اور نور علی نورکے علاوہ ایک نثری تصنیف مضامینِ فطرت کے عنوان سے زیور طباعت سے آراستہ ہوکر باذوق قارئین سے داد وتحسین حاصل کرچکے ہیں۔ 

اللہ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے۔ ان کے درجات بلند فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے سرفراز فرمائے۔ پس ماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔ اور ان کے اپنے الفاظ میں ان کی اس دعا کوقبول فرمائے کہ:
اوروں کی دعا تو اور سہی، میری تو دعا ہے بس اتنی
فطرتؔ کو عطا ہو قرب نبیؐ، جنت کے حسیں گلزاروں میں

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...