بھٹکل انجمن طالبات کی شاندار کامیابی کا سلسلہ جاری، امسال 6 طالبات نے حاصل کیا یونیورسٹی رینک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2017, 11:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/جنوری (ایس او نیوز)انجمن کالج فار ویمن کی۶ طالبات نے امسال یونیورسٹی رینک حاصل کرتے ہوئے انجمن کی شاندار کامیابی درج کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ان چھ رینک حاصل کرنے والوں میں تین طالبات نے شعبہ آرٹس میں، دو نے شعبہ کامرس میں اور ایک طالبہ نے شعبہ سائنس میں رینک حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔  پچھلے کچھ برسوں سے انجمن کالج فار ویمن کا نہ صرف مجموعی نتیجہ بہت ہی شاندار رہا ہے بلکہ ہر بار کچھ طالبات نے یونیورسٹی رینک حاصل کرکے اپنے لئے اور مادرعلمی کے لئے قابل تحسین کارنامہ انجام دیا ہے۔ 

کالج کی پرنسپال محترمہ رئیسہ شیخ کی جانب سے جاری کیے گئے اخباری بیان کے مطابق مئی /جون 2016 کے فائنل امتحانات میں یونیورسٹی رینک پانے والی طالبات کی تفصیل کچھ یوں ہے:

بی ایس سی فائنل میں آئشوریا گووندرایا نائک نے 3840میں سے 3350مارکس حاصل کرتے ہوئے 87.24 فیصدکے ساتھ کرناٹکا اسٹیٹ ویمنس یونیورسٹی وجیاپورا میں 7واں رینک حاصل کیا۔بی کام فائنل میں یسریٰ بنت محمد شعیب ایم ایس نے87.68فیصد کے ساتھ یونیورسٹی میں چوتھارینک اوراُم حرم بنت محمد اسلم گوائی نے 86.61فیصد اوسطکے ساتھ دسواں رینک حاصل کیا ہے۔

 شعبہ آرٹس میں بھی انجمن کی طالبات یونیورسٹی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل رہیں۔ خیرالنساء ضُحیٰ بنت وانیا باشاہ نے 87.41فیصد کے ساتھ دوسرا رینک اور فضا مریم بنت سید حسین ایس ایم 85.89فیصد کے ساتھ چھٹے رینک پر رہیں،جبکہ دُرّہ بنت محمد عظیم اکّیری نے 85.63 فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے آٹھواں رینک اپنے نام کیا ہے۔

 یقیناان طالبات نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے نمایاں ترین کامیابی حاصل کرکے پورے ضلع شمالی کینرا کے لئے لائق تحسین کارنامہ انجام دیا ہے۔کالج کی پرنسپال، انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل اور ایڈیشنل سکریٹری اسحاق شاہ بندری نے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان لکچرارس کی بھی ستائش کی ہے جن کی کوششوں سے کالج کے طلباء ہر سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔