ادیاور:گرام پنچایت صدر کے رشتے داروں نے گھر میں گھس کر کیا حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2018, 10:40 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی 16؍فروری (ایس او نیوز) یہاں سے قریب ادیاور میں گرام پنچایت صدر کے داماداور دیگر2 رشتے داروں نے ایک شخص کے گھر میں گھس کر مارپیٹ کی جن میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا شخص فرار بتایا جاتا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ یہاں پر ایک روڈ کی توسیع کے معاملے میں گرام پنچایت صدرسگندھی کے داماد اور گاؤں والوں کے درمیان کچھ دنوں پہلے تکرار ہوگئی تھی کیونکہ سڑک کی توسیع ہونے پر سگندھی کے گھر کو نقصان پہنچنے والا تھا اور سگندھی کا دامادگری راج اس توسیع میں رکاوٹ پیدا کررہاتھا۔ گاؤں والوں نے گری راج کے خلاف موقف اختیار کیا اور ڈٹ کر کھڑے ہوگئے۔ اس سے ناراض گری راج نے اپنے دوساتھی سنجیوا اور وجیت کے ساتھ مل کر اپنی مخالفت کرنے والوں میں شامل ویڈنال ڈیسوزاکے گھر میں گھس کر مارپیٹ کی۔ ویڈنال کی چیخ و پکار سن کر گاؤں کے لوگ اس کی مدد کو دوڑ پڑے تو حملہ آور اپنی کار چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے ۔ اس حملے کی شکایت درج کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وجیت اور سنجیواکو گرفتار کرلیا جو ضمانت پر رہا ہوگئے جبکہ کلیدی ملزم گری راج روپوش ہوگیا ہے اور پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔