وزیراعلیٰ سدارامیان کا اُڈپی دورہ؛ بی جے پی والوں کے لئے بدنظمی ہی نظم وضبط ہے: وزیراعلیٰ سدرامیا کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st April 2017, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:21/اپریل(ایس اؤنیوز)بی جے پی والوں کے لئے بدنظمی ہی نظم کہلا تاہے، ان میں کبھی نظم و ضبط رہا ہی نہیں، بی جے پی کے ریاستی صدر یڈیورپا کے خلاف خود ان کے پارٹی کے ایشورپا کے اندر لاوا ابل رہا ہے ، وہ کب پھٹ پڑے گا کوئی نہیں جانتا۔ ان خیالات کا اظہار ریاست کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کیا۔

وہ یہاں بارکور بھارگو کے شری بارکور مہاسنستھان ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ پروگرا م میں خطاب کررہے تھے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ یڈیو رپا ریاست بھر میں مشن 150کی بین بجاتے گھوم رہے ہیں ، کون سننے والا ہے اور انہیں یہ ٹارگیٹ کس نے دیا کہتے ہوئے مذاق اڑایا۔ وی آئی پی سواریوں سے لال بتی ہٹائے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو بی جے پی کے اقتداروالی ریاستوں نے استقبال کیا ہے ہم بھی اس کے متعلق فیصلہ لینے کی بات ایک اخبارنویس کے جواب میں کہی۔ اُ ڈپی ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا، معاملے کے دیگرملزموں کو فوری گرفتارکرنے کا عندیہ بھی دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔