اُڈپی:کنک نڈے میں ڈی سی حکم نامے کی خلاف ورزی :پیجاور شری ، سولی بیلے کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th October 2016, 5:11 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی24/اکتوبر(ایس او نیوز) یوابرگیڈ نامی ادارے نے اتوار کو اُڈپی کے رتھ روڈ پر ’کنک نڈے ‘ صفائی پروگرام کو انجام دیتے ہوئے ضلع ڈی سی کے حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوت چھات منایا ہے ، اس لئے اس کی افتتاح کرنے والے پریایا پیجاور شری اور اس کی قیادت کئے چکرورتی سولی بیلےکے خلاف دلت ظلم قانون کے مطابق کیس در ج کیاجائے، اس بات کا مطالبہ اُڈپی ضلع دلت دمنتر سوابھیمان سنگھرش سمیتی نے اتوار کو اُڈپی ضلع ایس پی کے ٹی بال کرشنا سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ہے۔

دلت مفکر جین ملپے نے اس موقع  پر کہا کہ سمیتی نے قانون کے احترام میں ’سوابھیمانی نڈے ‘ کو ملتوی کیا ، لیکن یوابرگیڈ والوں نے ’قانون کی خلاف ورزی‘ نہیں کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کنک نڈے مناتے ہوئے ضلع ڈی سی کے حکم کو نہیں ماننے کی شکایت کی۔

رتھ روڈ عوامی سڑک ہے ، وہاں موجود کنک مورتی کے سامنے بھجن، مورتی کو مالاپہنانااور کنک نڈے کابیانر تھام کر رتھ روڈ پر جلوس نکالا گیا ہے ، یہ سب نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ چھوت چھات منانا بھی ہے ۔ ہمارے تعلق سے  مٹھ کا گھیراؤ کرتے ہوئے گویا مٹھ کو منہدم کریں گے اس طرح  خوف کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ گھیراؤ کرنے پر اپواس منانے کی بات کہتے ہوئے ہمدردی حاصل کرنے کے لئے پیجاورمٹھ کے سوامی نے دلتوں کو مشتعل کرنے کاکام کیا ہے ۔ اس چھوت چھات والے پروگرام کو سوامی جی روک سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ ان کے ساتھ شامل ہوتے ہوئے مشتعل کیا ہے ۔ ایسے چھوت چھات کومٹھ کے اندر بھی منانے کی ضرورت نہیں ہونے کا الزام لگایا۔ چکرورتی سولی بیلے اپنے فیس بک کے پیچ پر ’’ اُ ڈپی کے راستوں پر دلتوں نے گھوم پھیر کر نیلا کیا ہے اس لئے ہم اس کی صفائی کریں گے ‘‘ پوسٹ کیا ہے ۔ اب اسی پروگرام کو پیجاور شری نے افتتاح کرتے ہوئے چھوت چھات منائی ہے، کنک کو ان کی طرح ہمیں بھی مالاپہنا کی اجازت دینے کی دلت لیڈر شیام راج بھرتی نے مانگ کی۔ انہوں نے کہاکہ چکرورتی سولی بیلے پہلے اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرتے تھے اب دلتوں کے خلاف کررہے ہیں۔ سولی بیلے اور شری رام سینا لیڈر پرمود متالک کو  اُڈپی داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سمیتی کے سنچالک حسین کوڑی بینگرے ، سی پی ایم لیڈر بال کرشنا شٹی ، ایس ایس پرساد، وٹھل توٹم ، شمبھو سورنا، پرمیشور، واسو نیجار، یووراج وغیرہ موجود تھے۔

ڈی سی کارروائی کریں گے ؛ایس پی بال کرشنا: کنک نڈے کے لئے ضلع ڈی سی نے منظوری نہیں دی تھی حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے کے متعلق تفتیش کے بعد خود ڈی سی کارروائی کرنے کی بات اُڈپی ضلع ایس پی کے ٹی بال کرشنا نے کہی۔ اُڈپی  ضلع دلت سوابھیمان سنگھرش سمیتی کی اپیل پر وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ معاملے کے متعلق عدالت  میں سوال کیا جاسکتاہے۔ عدالت کی طرف سے دئیے جانے والے حکم کے تحت ہمیں 188دفعہ کے مطابق کیس درج کرنے کا موقع ہے ، اس لئے اس تعلق سے ڈی سی کو اپیل سونپنے کی ذمہ داروں سے کہا۔ کنک نڈے پروگرام کی مکمل وڈیو گرافی کی گئی ہے، جس کے لئے کل 17کمیرے نصب کئے گئے تھے، پوری رپورٹ ڈی سی کو منتقل کی جائے گی ، اگر اسمیں  حکم نامے کی خلاف ورزی نظرآتی ہے تو آگے کی کارروائی کرنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔