اُڈپی میں مویشیوں کے بیوپاری حُسین ابّا کے قتل کے معاملے میں گرفتار تین ملزموں کو ملی ضمانت؛ آٹھ کی ضمانت نامنظور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th June 2018, 11:47 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی 20/جون (ایس او نیوز)  مویشیوں کے بیوپاری حُسین ابا کے قتل کے معاملے میں گرفتار دو لوگوں  پولس ہیڈ کونسٹیبل  موہن کوتوال اور بجرنگ دل لیڈر پرساد کونڈاڈی کی ضمانت عرضی کو    اُڈپی سیشن کورٹ نے  منظور کرلیا ہے اسی طرح ایک اورفرار شدہ بجرنگ دل کارکن  توکارام  کی  پیشگی ضمانت بھی منطور کرلی ہے۔ البتہ  دیگر آٹھ گرفتار شدگان   پولس سب انسپکٹر ڈی این کمار، پولس جیپ ڈرائیور گوپال، وشو ہندو پریشد لیڈر سریش مینڈن عرف سوری، اُمیش شٹی، رتن چیتن عرف چیتن اچاریہ، شائلیش شٹی اور گنیش کی ضمانت کی عرضی کو نامنظور کردیا ہے۔ عدالت نے ان آٹھوں ملزموں کی جوڈیشیل کسٹڈی  جون 28 تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ  30/مئی کو  مویشیوں کے تاجر61 سالہ حُسین ابّا  پر  مبینہ بجرنگ دل کارکنوں نے پولس کی مدد سے  حملہ کیا تھا اور اُن  کی بری طرح پیٹائی کرتے  ہوئے اُن کا بے دردی  کے ساتھ  قتل کردیا تھا بعد میں ان گئو آتنکیوں نے  حُسین ابا کی لاش کو پیرڈور  جنگل میں پھینک کر پولس کے ذریعے گھروالوں کو خبر دی تھی کہ حُسین ابا کی لاش جنگل میں پائی گئی ہے۔ پولس  اور بجرنگ دل کارکنوں پر اس بات کا بھی الزام ہے کہ بعد میں انہوں نے ان کی موت کو ہارٹ اٹیک قرار دینے کی کوشش کی تھی، مگر پوسٹ مارٹم رپورٹ نے انکشاف کیا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے نہیں بلکہ سر کو شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

حُسین ابّا کے قتل کے معاملے میں سریش مینڈن عرف سوری کو اہم ملزم مانا گیا ہے، ان کے کیس کی پیروی ایڈوکیٹ متّارو رتناکر ہیگڈے کررہے ہیں جو ضلع اُڈپی بی جے پی کے بھی صدر ہیں۔ بی جے پی صدر دیگر بجرنگ دل کارکنوں کے  معاملات کی بھی پیروی کررہے ہیں۔ البتہ ہیری یڈکا پولس سب انسپکٹر ڈی این کمار، جنہیں اُن کے عہدے سے اب سسپنڈ کردیا گیا ہے، کی پیروی ایڈوکیٹ شانتارام شٹی کررہے ہیں۔ کانسٹیبل موہن کوتوال کی پیروی وجئے کمار شٹی اور جیپ ڈرائیور گوپال کی پیروی ایڈوکیٹ ایم سنجیوا کررہے ہیں۔

سی آئی ڈی ٹیم اُڈپی پہنچی:   حُسین ابّا قتل کی چھان بین کی  ذمہ داری اب چونکہ سی آئی ڈی کو سونپی گئی ہے،  اس تعلق سے پیر کو سی آئی ڈی ٹیم اُڈپی پہنچ گئی ہے جس کی قیادت سی آئی ڈی ڈپٹی  ایس پی چندراشیکھر کررہے ہیں۔ سی آئی  ڈی ٹیم نے اُڈپی پہنچ کر ہیریڈکا پولس اسٹیشن کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ  موقع واردات پر پہنچ کر بھی  جائزہ لیا ہے اور ضروری جانکاری حاصل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...