قطر جی سی سی یا ایران میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے:امارات

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2017, 12:05 AM | خلیجی خبریں |

دبئی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عمر غباش کا کہنا ہے کہ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک خلیجی ریاست پر نئی پابندیاں عاید کرنے پر غور کر رہے ہیں۔برطانوی اخبار دی گارجیئن سے گفتگو میں غباش نے باور کرایا کہ قطر کو خلیج تعاون کونسل اور ایران میں سے کسی ایک کو چُننا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ قطر ایران کے ہاتھوں میں کھلونا بنا رہا اور اس نے طویل عرصے تک شدت پسند جماعتوں کی حمایت کی۔اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ قطر کی جانب سے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات کا مثبت صورت میں جواب سامنے نہیں آ رہا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ مطالبات مسترد کرنے کی صورت میں قطر کو نہ ختم ہونے والی تنہائی کا سامنا ہو گا۔غباش کے مطابق دوحہ کو خلیج تعاون کونسل سے خارج کر دینا واحد مجوزہ آپشن نہیں ہے۔تجارتی شراکت داروں کو بھی ہمارے یا پھر قطر کے ساتھ معاملات کا اختیار دیا جائے گا۔ادھر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے منگل کے روز واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی جانب سے قطر کو پیش کیے گئے 13 مطالبات کی فہرست کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اب گیند قطر کے کورٹ میں ہے جس کو خطے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے لیے اپنی سپورٹ کو روکنا ہو گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...