امارات : آٹھ ماہ کے ننھے کو ملازم مسرت مقررکردیا گیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 12:17 PM | خلیجی خبریں |

دبئی 25اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انوکھی تعیناتی کی منظوری دی ہے جس کے تحت 8 ماہ کے ایک ننھے شیر خوار کو اتھارٹی میں ’ملازم مسرت‘ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی تعیناتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منفرد تعیناتی کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوش کو عام کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے آٹھ ماہ کے ننھے محمد الھاشمی کو ’ملازم مسرت‘ تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگ اسے دیکھ کر خوش ہوں۔مقامی اخبارات کے مطابق محمد الھاشمی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک خاتون ملازم کا بچہ ہے۔ آج کے بعد الھاشمی کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی پر لایا جائے گا تاکہ خوشی اور مسرت کے ماحول کو عام کیا جاسکے۔خیال رہے کہ امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ہاں اپنے ملازمین میں خوشی کو عام کرنے اور بھی متعدد اقدامات زیرغور ہیں جن میں صحت، اسپورٹس اور سماجی نوعیت کے اقدامات ہیں۔ ان کا مقصد اتھارٹی کے اندر امید اور خوشی کے جذبات کو مہمیز دینا اور مسرت کی روح کو پروان چڑھانا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکلی نوجوان ابصر محتشم کی شارجہ قبرستان میں ہوئی تدفین؛ جنازے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے کی شرکت

بھٹکل کے نوجوان ابصر محتشم  جس کی نعش جمعرات کو  شارجہ میں واقع اُسی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، آج کاغذی کاروائیوں کے بعد میت کو اُس کے بھائی اور رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی۔

دبئی میں ملازمت کرنے والے بھٹکل کے نوجوان کی شارجہ میں موت؛ آج کی گئی نوجوان کی شناخت

بھٹکل  گڈلک روڈ کے رہائشی محمد ابصر محتشم (30) جس کی نعش   متغیر  حالت میں  شارجہ میں اُسی کے فلیٹ سے 23اگست کو برآمد کی گئی تھی، آج اُس کے  بھائیوں کی مدد سے شناخت کے بعد اُن کے حوالے کرنے کاغذی کاروائی جاری ہے۔ توقع ہے کہ کل پیر کو میت بھائیوں کے حوالے کی جائے گی اور کل ہی ...

مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

مزدلفہ میں شب قیام کے بعد حجاج کرام پہلے دن کی رمی کے لئے منیٰ پہنچ گئے ہیں اورقربانی کے بعد حجاج کرام کاسرمنڈوا کر احرام کھولنے کاعمل بھی جاری ہے اورمناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

فرش سے عرش تک لبیک اللھم کی صدائیں،مناسک حج کا آغاز؛ عرفات پہنچنے والے لاکھوں افراد میں 175025 ہندوستانی عازمین بھی شامل

دنیا بھر سے ہر قوم و نسل کے تقریبا 30 لاکھ عازمین حج جس میں ہندوستان کے 175025 عازمین بھی شام ل ہیں،  بیت اللہ کیلئے مکہ مکرمہ میں ہیں جو عمرے کی ادائیگی کے بعد رات سے ہی بسوں اور دیگر گاڑیوں میں سوار ہوکر اور پیدل منیٰ پہنچ رہے ہیں۔