کرناٹک میں وزارتوں کو لے کر رسہ کشی، دو نائب وزرائے اعلیٰ کی مانگ پر کانگریس بضد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2018, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،29؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک میں گٹھ بندھن حکومت کی حصہ دار کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کو لے کر اب تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے۔ ذرائع نےکہ کانگریس ریاست میں دو نائب وزرائے اعلیٰ بنائے جانے کی اپنی پرانی مانگ پر اب بھی بضد ہے۔ کانگریس چاہتی ہے کہ دونوں نائب وزرائے اعلیٰ اس کی پارٹی سے ہی ہوں، لیکن کمارسوامی اس کے لئے تیار نہیں ہیں۔

بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے ساتھ  کانگریس کے جی پرمیشور نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔ وہیں، اسمبلی میں طاقت آزمائی کے دوران بی جے پی ارکان اسمبلی واک آوٹ کر گئے تھے۔ جس کے بعد حکمراں اتحاد نے اپنی اکثریت ثابت کر دی تھی۔ حالانکہ، اب ایک ہفتہ کے بعد بھی وزارتوں کو لے کر  کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہو پایا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کانگریس یہاں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کی قربانی کا حوالہ دیتے ہوئے  کچھ ملائی دار وزارتوں پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ پارٹی یہاں فائنانس، پی ڈبلیو ڈی اور توانائی سمیت کم از کم 22 وزارتی عہدوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب، کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اپنی ماں سونیا گاندھی کی طبی جانچ کے لئے امریکہ جانے سے قبل پارٹی لیڈران غلام نبی آزاد، احمد پٹیل اور اشوک گہلوت کو جے ڈی ایس کے ساتھ وزارتی عہدوں کی تقسیم کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اسے لے کر پیر کی شام میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل پایا۔

اس میٹنگ میں جے ڈی ایس کی طرف سے وزیر اعلیٰ کمار سوامی، دانش علی اور ایچ ڈی ریوننا اور کانگریس کی طرف سے غلام نبی آزاد، احمد پٹیل، ڈی کے شیو کمار، ملک ارجن کھڑگے، سدارمیا، کے سی وینو گوپال اور جی پرمیشور شامل ہوئے۔ وہیں، میٹنگ کے بعد جے ڈی ایس لیڈر دانش علی نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں جماعتوں میں ایک یا دو دن کے اندر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...