ظہرانہ ٹرمپ اور شہزادہ محمد کے درمیان اہم ملاقات میں بدل گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2017, 11:33 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی ، 15 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وہائٹ ہاؤس میں سعودی نائب ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک "تاریخی تبدیلی" ہے۔ یہ تبصرہ شہزادہ محمد بن سلمان کے مشیر کی جانب سے سامنے آیا ہے۔مریکی صدر کی جانب سے دیا جانے والا ظہرانہ گرم جوشی کا مظہر تھا۔ اس موقع پر اہم شخصیات موجود تھیں جن میں نائب امریکی صدر مائیک پینس ، قومی سلامتی کے مشیر ہاربرٹ میک ، امریکی صدر کے معاون اسٹیو بینن ، ٹرمپ کے داماد اور وہائٹ ہاؤس میں ان کے سینئر مشیر جیرڈ کْشنر ، اقتصادی امور کے لیے ٹرمپ کی مشیر ڈینا پاول کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور سینئر سعودی اور امریکی ذمے داران شامل ہیں۔ظہرانے کے دوران متعدد اہم امور پر بات چیت ہوئی جن میں نمایاں ترین ایرانی مداخلت اور بعض اقتصادی و سیاسی مسائل تھے۔ امریکی صدر نے سعودی نائب ولی عہد کے ساتھ ملاقات کے آغاز کے بعد سینئر اہل کاروں کو ہال میں آنے کی دعوت دی تاکہ وہ بھی شہزادہ محمد اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کو جان لیں۔یاد رہے کہ ظہرانے کا انتظام وہائٹ ہاؤس کے مشرقی حصے میں خاندانی ہال میں کیا گیا۔ اس سے شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان قربت کا واضح ثبوت ملتا ہے ملاقات کے پروٹوکول میں تصاویر کے لیے صحافیوں کی آمد شامل نہیں تھی تاہم ٹرمپ نے انہیں طلب کر لیا جو امریکی صدر کی جانب سے اپنے مہمان پر خصوصی توجہ کا مظہر ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر عالمی رہ نماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ پروٹوکول کو توڑ چکے ہیں اور شہزادہ محمد بن سلمان کے استقبال میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا۔دوسری جانب واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ اسٹڈیز کے محقق سائمن ہینڈرسن کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ سعودی عرب کو مشرق وسطی کے ایک مرکزی حصے اور مثبت تعلقات کے واسطے ایک اہم ریاست کے طور پر دیکھ رہی ہے خواہ اس دوران بعض مواقع پر کشیدگی بھی دیکھنے میں آ چکی ہے۔ یہ رجحان اوباما انتظامیہ کے برخلاف ہے"۔ غالبا یہ ہی وجہ ہے کہ امریکی صدر شہزادہ محمد بن سلمان کے استقبال کے واسطے اپنی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔