میرٹھ،30؍اگست (ایجنسی) اترپردیش کے میرٹھ میں بدھ کی رات سڑک پردردناک حادثہ پیش آیا۔یہاں ایک ٹرک نے پانچ سومیٹرکے دائرے میں سڑک پرقریب پانچ گاڑیوں کوٹکرماردی ۔بتایاجارہاہے کہ حادثے میں15سے زائد سورہے لوگ کچلے گئے ہیں ،جن میں سے پانچ کی موقع پرہی موت ہوگئی۔جبکہ پانچ سے زائد سنگین طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ ٹرک ڈرائیورنشے کی حالت میں تھا۔ نشے کی حالت میں ٹرک چلا رہے ایک ڈرائیور نے ٹرک پر اپنا قابو کھو دیا۔ اس کے بعد اس بے قابو ٹرک نے 15 لوگوں کو کچل دیا۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر ملزم ڈراؤر کوگرفتار کر لیا ہے۔
حادثہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ سیکڑوں لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ 5لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور کئی لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس حادثے میں اب تک تقریباََ 5 لوگوں کی موت ہونے کی خبرہے۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچے بی جے پی کارکنان نے بھی جم کر ہنگامہ کیا۔