ضلع شمالی کینرا میں موسلادھار بارش۔ بعض مقامات پر مالی نقصانات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2018, 12:29 PM | ساحلی خبریں |

کاروار10؍جولائی ( ایس اونیوز)ضلع شمالی کینرا کے مختلف مقامات کہیں موسلادھار اورکہیں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ساحلی علاقے میں تھوڑے تھوڑے وقفے تیز بارش ہورہی ہے۔

سرسی سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق دو دن سے موسلا دھار برسات ہوئی ہے۔ گھنے کالے بادلوں کی وجہ سے اس قدر اندھیرا چھایا ہوا تھا کہ موٹر سواریوں کو دوپہر کے وقت بھی ہیڈ لائٹ کی روشنی میں سفر کرنا پڑ رہا تھا۔تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت زمین سے اکھڑ کر گر گئے ہیں۔مضافاتی علاقوں میں بجلی کی سربراہی میں دقت پید اہوگئی ہے۔ یہاں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 65ملی میٹر برسات ہوئی ہے۔ سا گر کے علاقے میں بہت ہی زیادہ بارش کی وجہ سے بنواسی علاقے کی واردا ندی ابل پڑی ہے، اور بارش کا سلسلہ یونہی جاری رہنے پر سیلاب آنے کا خدشہ دکھائی دے رہا ہے۔

کچھ ایسی ہی صورتحال سداپور تعلقہ کی بتائی جارہی ہے۔ یہاں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں76.4ملی میٹر برسات ہوئی ہے، اور اب تک یہاں 1158ملی میٹر بارش ہونے کی اطلاع ہے۔ریوینیو افسران نے بتایا ہے کہ تعلقہ کے مختلف مقامات پر بارش کی وجہ سے بھاری مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔