بھٹکل: بی بی مونٹسری وومنس سنٹر میں پرائمری لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th August 2018, 7:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :13/ اگست (ایس اؤ نیوز)محکمہ تعلیمات عامہ کے زیر اہتمام  ہیبلے پنچایت حدود کے  بی بی مونٹسری وومنس سنٹر بھٹکل میں نیشنل کالونی کلسٹر لیول پرائمری اردو اسکول کے طلبا و طالبات کے لئے پرتیبھا کارنجی (ثقافتی مقابلے ) کا انعقاد ہوا۔

پروگرام میں  نیشنل کالونی کلسٹر کی آفیسر سعیدہ فاطمہ النساء نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ علی پبلک اسکول کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہر جگہ مغربی تہذیب کےاثرات دکھائی دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں فن ، ثقافت سمیت تمام میں فحاشی اور ننگائیت کا دور دورہ ہے، ہمیں ایسی فحش تہذیب سے دور رہتے ہوئے اس کے روک تھام کی طرف توجہ دینے  کی ضرورت ہے۔ مولانا نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ طلبا میں اخلاقی معیار بڑھانے کی اہم ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہے، ہماری تدریس اخلاق و اقدار پیدا کرنے والی ہو اور سماج میں آپسی بھائی چارہ ، ہم آہنگی جیسے اقدار تعلیم سے فروغ پائیں ہمیں ایسی کوشش کرنی چاہئے۔

پروگرام کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ پنچایت ممبر مہابلیشور نائک نے اپنے تاثرات کا اظہارکیا۔ پروگرام میں شریک ایک اور  مہمانِ محمد رضامانوی نے کہا کہ  پرتیبھا کارنجی کے توسط سے ریاست میں کئی ایک طلبا کو اپنی قابلیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع  ملتا ہے ۔  ہیبلے پنچایت کے ممبر سید علی نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر پنچایت کی ممبر رقیہ صادق، وومنس سنٹر کی ذمہ دار خدیجہ قاضیا موجود تھے۔ استاد ایم جی ہیگڈے نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔