سپریم کورٹ میں نتیش کمار کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے نااہل قرار دینے والی عرضی پر سماعت ملتوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2017, 12:01 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکوعہدے سے نااہل قراردینے کے مطالبے والی پٹیشن پر سپریم کورٹ جنوری کے دوسرے ہفتے میں سماعت کرے گا۔درخواست گزار ایم ایل شرما نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ بحث نہیں کر پائیں گے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کے کہا ہے یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں، اس کو مسترد کیا جائے۔ پٹیشن کمزور ہے اور غلط حقائق پر مبنی ہے۔اس میں دی گئی معلومات گمراہ کرنے والی ہے اور یہ عدالتی عمل کا غلط استعمال ہے۔ نتیش کمار نے 2012 اور 2015 میں بہار اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑا تھا۔اسی طرح انہوں نے 2013میں بھی بہار قانون ساز کونسل ایم ایل سی کا الیکشن نہیں لڑا، لیکن پتہ نہیں درخواست گزار ایم ایل شرما نے کہاں سے نتیش کمار کے انتخابی حلف نامے حاصل کئے۔اس معاملے سے درخواست گزار کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور مفاد عامہ کی عرضی داخل نہیں کی جاسکتی۔درخواست گزار کو الیکشن پٹیشن یا شکایت پولیس کو دینی چاہیے تھی۔یہ درخواست مسترد کی جائے اور درخواست گزار پر بڑا جرمانہ عائد کیا جائے اس سے پہلے نتیش کمار کو بہار وزیر اعلی کے عہدے سے نااہل قرار دینے کے مطالبے والی درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے 4ہفتے میں جواب دینے کو کہا تھا۔وکیل ایم ایل شرما نے پٹیشن داخل کر کے کہا کہ 2004 سے 2015 کے دوران نتیش کمار نے حلف نامے میں یہ ظاہر نہیں کیا کہ 1991میں ان پر قتل کے معاملے میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔عرضی میں دعوی کیا گیا ہے کہ نتیش کمار نے اپنے ایفڈیوٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ ان کے نام پر قتل کا معاملہ درج ہے، لہٰذا نتیش کمار کو سی ایم عہدے کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔پٹیشن میں نتیش کمار کے خلاف قتل کے معاملے میں اعلی سطحی جانچ کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ نتیش نے 2004اور 2015 کے درمیان اپنے حلف نامے میں ان پر قتل معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا انکشاف نہیں کیا ہے۔پٹیشن کے مطابق نتیش کمار اپنے مجرمانہ ریکارڈ کو چھپانے کے بعد آئینی عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...