جوئیڈا:بنگلورو میں گرفتار روی بیلگیرے کے فارم ہاؤس پر سی سی بی پولس ٹیم کا چھاپہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th December 2017, 8:38 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا:10/ دسمبر(ایس اؤنیوز)اپنے ساتھی صحافی سنیل ہیگرولی کے قتل کی سپاری کے الزام میں جمعہ کو سی سی بی پولس کے ذریعے بنگلورو میں ’’ہائے بنگلورو‘‘کے بانی روی بیلگیرے کو گرفتار کیا گیا تھا۔ معاملے کے متعلق زائد جانکاری کی تلاش میں سی سی بی پولس کی ایک ٹیم سنیچر کو جوئیڈا کے جگلبیٹ کے قریب بربوسا مضاف میں ان کے فارم ہاؤس پرچھاپہ مارا۔ مگر کوئی دستاویزات ہاتھ نہیں آنے کی بات کہی جارہی ہے۔

قریب 30-01بجے 5پی ایس آئی پر مشتمل ٹیم فارم ہاؤس پہنچ کر گیٹ کو قفل لگانے سپاری قتل کے متعلق دستاویزات کی تلاش کے لئے جانچ پڑتال کی ۔6ایکڑ زمین پر پھیلے ہوئے فارم ہاؤس میں ایک بہت بڑاگھر ہے۔ موجودہ فارم ہاؤس کو روی بیلگیرے نے 10سال پہلے خریدا تھا۔ اس کے بعد وہ مہینہ میں ایک مرتبہ ضرور یہاں کادورہ کرتے تھے۔ فارم ہاؤس میں 6مزدور کام کرتے ہیں۔ ان سے پوچھ تاچھ کے بعد بھی کوئی جانکاری حاصل نہیں ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اسی طرح فارم ہاؤس کی جانچ پڑتال کی سی سی بی پولس ٹیم کو کچھ بھی نہیں ملنے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔