ہندوتوا لیڈرجگدیش کارنت اشتعال انگیزی کے خلا ف جنوبی کینرا یونائٹیڈ مسلم آرگنائزیشن کی ایس پی کو شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 1:18 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز)ہندو جاگرن ویدیکے کے ریاستی ذمہ دار اوراپنی اشتعال انگیز تقاریر کے لئے پہچانے جانے والے ہندوتوا لیڈر جگدیش کارنت کے خلاف جنوبی کینرا یونائٹیڈ مسلم آرگنائزیشن نے ضلع ایس پی سدھیر کمارریڈی کو تحریری شکایت دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں جگدیش کارنت نے پتور میں جو بھڑکاؤ بھاشن دیا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ جگدیش نے پولیس ڈپارٹمنٹ میں موجود ایک مسلم افیسر کے خلاف بہت ہی ذلت آمیز ریمارکس کرتے ہوئے پورے پولیس ڈپارٹمنٹ کی تذلیل کی ہے۔جگدیش نے ایک مخصوص فرقے اور مذہب کو اپنی تقریر میں نشانہ بنایا ہے اور آئندہ فرقہ وارانہ ماحول بگڑنے ، فسادات برپا ہونے اور جان ومال کا نقصان ہونے تک کی دھمکی کھلے عام دے ڈالی ہے۔جگدیش نے تقریر کے دوران "مسلم"، "اسلامائزیشن'، اور "اسلامی جہاد "جیسے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سماج کے ایک طبقے کے خلاف عوام میں نفرت کا ماحول پیدا کرنے اور فساد پر ابھارنے کی کوشش کی ہے۔

یونائٹیڈ مسلم آرگنایزیشن کے صدر اورسابق میئر کے ایم اشرف کی طرف سے دی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ پتور اور ضلع جنوبی کینرا میں اب امن اور شانتی کا ماحول بحال ہوچکا ہے ۔ ایسے میں جگدیش کارنت کی طرف سے یہاں فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لیے جگدیش کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔