پتور: عاشقوں کے ایک جوڑے نے کی حادثے کے ذریعے خودکشی کی کوشش۔ لڑکی شدید زخمی ۔لڑکا پولیس حراست میں

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th October 2018, 5:37 PM | ساحلی خبریں |

پتور11؍اکتوبر (ایس او نیوز) گھر سے بھاگے ہوئے عاشقوں کے ایک جوڑے نے اپن انگڈی میں منصوبہ بندی کے ساتھ کار کا حادثہ کرتے ہوئے خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ جس کی وجہ سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی اور اس کے عاشق کوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاع کے  مطابق  بیدر ضلع کے ہالیکھیڑ کا رہنے والا شارنیا(۲۰سال) اور اس کی 17سالہ معشوقہ 5اکتوبر کوگھر سے فرار ہوکر دھرمستھلا پہنچے تھے۔ لیکن ان کے میاں بیوی ہونے پر شک کرتے ہوئے یہاں پر کسی بھی لاڈج میں انہیں کمرہ نہیں دیا گیا۔اسی دوران لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی کی کہ لڑکی کا اغوا کیا گیا ہے۔جب ان دونوں کو یہ بات معلوم ہوئی تو دونوں گھبرا گئے اور فیصلہ کیا کہ پولیس کے ہاتھ لگنے یا گھر واپس لوٹنے سے بہتر ہے کہ دونوں ایک ساتھ خودکشی کرلیں۔

حادثے میں صحیح سلامت بچنے والے شارنیا کے بیان کے مطابق لڑکی نے کا ر کسی چیز سے ٹکراکر حادثہ کرتے ہوئے موت کوگلے لگانے کامنصوبہ بنایا۔ پھراس نے خودکشی کے ارادے سے سبرامنیا کی طرف کار آگے بڑھائی اور ایک موڑ پر بہت ہی تیز رفتاری کے ساتھ اسٹیئرنگ گھماتے ہوئے کسی عمارت کی دیوار سے کارٹکرا دی۔حادثے میں لڑکی کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔جبکہ شارنیا صحیح سلامت رہا۔

پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے کیونکہ اس کے خلاف بیدر ضلع میں لڑکی کو اغوا کرنے کا کیس درج ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکے کو تحویل میں لینے کے لئے بیدر پولیس کی ٹیم پتور پہنچ رہی ہے۔زیرعلاج لڑکی کو پولیس تحفظ فراہم کردیا گیا ہے۔ پولیس کی مزید تحقیقات کے بعد کچھ اور تفصیلات سامنے آنے کے امکانات جتائے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔