سرسی :اتی کرم زمین پر تعمیر کئے جارہے ہوم اسٹے کاانہدام : محکمہ فاریسٹ عملے کی کارروائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2017, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:2/ دسمبر(ایس اؤنیوز)فاریسٹ زمین کو اتی کرم کرتےہوئے تعمیر کئےجارہے ہوم اسٹے کو محکمہ فاریسٹ کے افسرا ن نے جے سی بی مشین کے ذریعے زمین بوس کئے جانے کا واقعہ پیش آیاہے۔

سرسی فاریسٹ علاقہ کے بدرلی جنگل میں سروے نمبر 19پر غیر قانونی طورپر تعمیر کئے جارہے ہوم اسٹے کو پولس سکیورٹی کے تعاون سے فاریسٹ محکمہ کے عملے نے جے سی بی مشین کا استعمال کرتے ہوئے منہدم کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بدرلی فاریسٹ علاقہ کے سروے نمبر 19پر اُدئیے نائک نامی شخص نے فاریسٹ زمین کا اتی کرم کرتے ہوئے ہوم اسٹے تعمیر کررہاتھا جس کو نکال باہر کیاگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فاریسٹ محکمہ کی 6ایکڑ زمین کا اتی کرم کرکے ہوم اسٹے کاکام بڑے زوروں پر تھا۔ اس کی اطلاع فاریسٹ محکمہ کو ملی تو انہوں نے محکمہ پولس کے تعاون سے 8جے سی بی مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے منہدم کردیا اور وہاں کئی قسم کے پودوں کو نصب کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔