ہائی اسکول او رکالجوں کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں۔سرسی میں اے بی وی پی نے دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th December 2018, 9:07 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 15؍دسمبر (ایس او نیوز)ریاستی سرکار کی طرف سے ابھی تک وزیر تعلیم کا قلمدان کسی کو نہ دینے اور طلبہ کی تعلیمی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی) کے اراکین نے تحصیلدار کی معرفت میمورنڈم دیا اورمطالبہ کیا کہ  ریاست کے پرائمری اور سیکنڈری محکمہ تعلیمات کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

تحصیلدار دفتر کے باہر بی جے پی کی طلبہ تنظیم  اے بی وی پی کے 100سے زائد اراکین جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال پہلے پی یو سی بورڈ کے امتحانی پرچے افشا ہونے کی وجہ سے حکومت کی تذلیل ہوئی ہے۔ پرچے افشا کرنے کے ملزم شیو کمار کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔کیونکہ پھر ایک بار کے پی ایس سی امتحانات کے پرچے افشا کرنے کے الزام میں اسے گرفتار کیا گیا ہے۔تعلیم جیسے مقدس پیشے کو ناپاک کرنے اور لاکھوں طالب علموں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے والے ملزم کے خلاف ریاستی حکومت جو نرم رویہ اپنا رہی ہے وہ لائق مذمت ہے۔

لیکن اب ریاستی حکومت کے اندرونی جھگڑوں کی وجہ سے ابھی تک وزیر تعلیم کا قلمدان کسی کوبھی سونپا نہیں گیا ہے جبکہ فائنل امتحانات کو بس چند ہی مہینے رہ گئے ہیں۔اس وجہ سے ریاست کے لاکھوں طلبہ کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ جیسا معاملہ ہورہا ہے۔

تحصیلدار کو میمورنڈم دیتے وقت اے بی وی پی سکریٹری کملاکر،راجیندرا، گنپتی تیتی اور دیگر طلبہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔