سرسی  ڈی وائی ایس پی کی طرف سے  ٹرافک ،پارکنگ سمیت کئی محاذ پر سخت کارروائی کا عندیہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd February 2019, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:03؍فروری (ایس او نیوز)شہر کے سی پی مارکیٹ میں پیدل  روڈ  تک دکانیں کھڑی کی گئی ہیں، بہت جلد ان سبھی کو نکال دینے کی ڈی وائی ایس پی گوپال کرشنا نایک نے بات کہی۔

جمعہ کو یہاں اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی نےکہاکہ ٹرافک نظام میں بہتری لانے کے لئے کچھ سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ون وے ٹرافک، پارکنگ کو بہت جلد بہتر نظام میں تبدیل کیا جائے گا۔ بائک سواروں کی حفاظت کو لےکر سواروں کے لئے ہیلمٹ لازمی قرار دیاجارہاہے، حالیہ ہوئے حادثات میں بائک سوار ہیلمٹ نہیں ہونے سے جان کھوئے ہیں، ایسے حادثات میں کمی لانے کی بات کہی۔

سڑک تحفظ، ٹرافک تحفظ کے لئے کچھ مقامات پر اتی کرم کا نکال باہر کیا جانا ہے ، اس سلسلے میں میونسپالٹی کا خاص تعاون درکارہے، پانچ رستہ کی توسیع کے بعد یہاں سنگل لائٹ نصب کرنے کے تعلق سے غور کیا جائے گا۔ ڈی وائی ایس پی نے سرسی کےلئے ٹرافک پولس تھانے پر زور دیا۔ اسی طرح ڈی وائی ایس پی نے سماجی جرائم پر کہاکہ گانجہ فروخت کاری جال کا پیچھا کررہے ہیں اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں،  بہت جلد ان کا پردہ فاش کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچانےکی بات کہی۔ اتنا ہی بلکہ جو لوگ گانجہ پیتے ہیں ان پر کارروائی کی جائے گی ، اگر کوئی شبہ ہواتو ان کے خون کی جانچ کرنے کی بات کہی۔ سب زونل حدود میں قریب 50چوری معاملات کا پتہ لگانا ہے، اس سلسلے میں کٹھن کارروائی کے لئے نئے اقدامات کئے جانے پر غور کرنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔