متاثرہ کسانوں کے دردپر سدھو نے لگایا مرہم، اپنی کی کمائی سے دیں گے 24لاکھ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th April 2017, 2:33 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:24/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں امرتسرسے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر اسمبلی پہنچے نوجوت سنگھ سدھو نے ایک بار پھر اپنی دریادلی کا مظاہرہ کیا ہے۔سدھونے راجہ سانسی کے ان کسانوں کو اپنی جیب سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے جن کی فصل آگ لگنے سے تباہ ہو گئی تھی۔کانگریسی لیڈراورپنجاب کی کیپٹن حکومت میں وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کسانوں کی مدد کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔پنجاب کے اوٹھیا ں میں بھیانک آتشزدگی کی وجہ سے برباد ہوئی فصل کے لیے حکومت کی جانب سے معاوضہ ملنے کے ساتھ ہی نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی جیب سے بھی کسانوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔پنجاب کے مقامی بلدیاتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے اتوار کو کسانوں کو اپنی جیب سے 24لاکھ روپے معاوضہ دینے کی بات کہی ہے۔ہفتہ کو لگی بھیانک آگ کی وجہ ان کسانوں کی سینکڑوں ایکڑ میں تیار فصل جل کر راکھ ہو گئی تھی۔اتوار کو سدھو نے راجہ سانسی اسمبلی حلقہ میں واقع متاثر ہ علاقے اوٹھیاں کا دورہ کیا، کھیتوں کے اوپر سے گزر رہے ہائی ٹینشن لائن کے تار میں چنگاری کی وجہ سے300ایکڑ میں کھڑی فصل جل کر تباہ ہو گئی تھی۔پنجاب کے مقامی بلدیاتی وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے اتوارکو اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی جیب سے کسانوں کو فصل برباد ہونے کے لیے 24لاکھ روپے کا معاوضہ دیں گے۔میڈیا ے بات کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ متاثرہ کسانوں کو حکومت 8ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے معاوضہ دے گی۔حکومت کی جانب سے 300ایکڑ کے لیے 24لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں بھی کسانوں کو 300ایکڑ کے لیے اتنا ہی معاوضہ اپنی طرف سے دے رہا ہوں۔ سدھو اپنے پاس سے کسانوں کو 24لاکھ روپے معاوضہ دیں گے، اس دوران کسانوں نے فائر ٹینڈر کی کمی کی شکایت سدھو سے کی۔کسانوں کے مطالبات کو مانتے ہوئے فوری طور پر ہی فائرٹینڈرمہیا کرائے جانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔سدھو نے اجنالا، راجہ سانسی، امرتسر ایسٹ اور امرتسر نارتھ کوالگ الگ دمکل  گاڑیاں دینے کا اعلان کیا ہے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق،اس بھیانک آگ نے اوٹھیاں کے علاوہ کچھ اور گاؤں کو بھی اپنی چپٹ میں لے لیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...