اڈپی: شیرور مٹھ لکشمی ورا تیرتھا سوامی منی پال اسپتال میں انتقال کرگئے؛ کھانے میں زہر دے کر مارنے کا شبہ؛ صاف شفاف چھان بین کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th July 2018, 12:44 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی 19؍جولائی (ایس او نیوز) مشہور و معروف شیرور مٹھ کے لکشمی وراتیرتھا سوامی(۵۵سال) منی پالاسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئے ۔ ان کی موت پر شک و  شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی موت غیرفطری طور پر ہوئی ہے اور شک ہے کہ انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پیر کو سواجی جی مٹھ میں ہی  ایک شجرکاری پروگرام میں شریک ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا تھا، بتایا جارہا ہے کہ کھانے کے بعد ہی اُن کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور اُنہیں الٹیاں ہوئی تھی، اگلے روز اُن کے پیٹ میں درد شروع ہونے پر اُڈپی کے گاندھی اسپتال میں داخل کیا گیا، جب تکلیف میں  کمی نہیں ہوئی تو کل بدھ کو اُنہیں منی پال کے ایم سی لے جایا گیا، جہاں  اُنہیں  آئی سی یو میں رکھا گیا تھالیکن علاج کارگر نہیں ہوااور شام تک ان کی صحت بگڑتی گئی اور بالآخر انہوں نے دم توڑ دیا۔

لکشمی ورا تیرتھا سوامی جی کی موت کی خبر پھیلتے ہی اڈپی کرشنا مٹھ سے منسلک تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ شیرور میں دکانیں بند کردی گئیں اور سیکڑوں افراد کو رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

لکشمی ورا تیرتھا سوامی کی پیدائش 1964میں ہوئی تھی او رانہوں نے 1971میں سنیاس لیا تھا۔ وہ اپنے بھکتوں میں بہت ہی مقبول سوامی تھے۔ حالیہ اسمبلی الیکشن کے دوران انہوں نے سیاسی امیدوار بننے کا بھی اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں اڈپی کرشنامٹھ کے مختلف سوامیوں کے درمیان رسہ کشی اور تنازع کی خبریں آنے لگی تھیں۔اب اچانک سوامی جی کی موت واقع ہونے پر بعض حلقوں کی طرف سے شکو ک و شبہات کا  اظہار کیا جارہا ہے۔

الیکٹرانک میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق سوامی جی کے وکیل کرن مرڈیشور کے حوالے سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ انہوں نے پُتّیگے سوامی جی کو چھوڑ کر بقیہ چھ سوامیوں کے خلاف فوجداری مقدمہ داخل کرنے کی تیاری کی تھی اور اپنی جان کو خطرہ ہونے کی بات کہی تھی۔اس لئے سوامی جی کی موت کے سلسلے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سوامی جی کی موت غذائی سمّیت (فوڈ پوائزننگ) سے پیٹ کے اندرخون بہنے (بلیڈنگ) سے ہوئی ہے۔ جبکہ ایک خبر یہ بھی ہے کہ وہ تنفس کے امراض کا بھی شکار تھے۔ موت کے حقیقی اسباب جاننے کے لئے سوامی جی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...